.ننگرہار :افغانستان سپیشل فورسز کا آپریشن طالبان کی جیلوں کے انچارج سمیت 24 مارے گئے

کابل(نوائے وقت رپورٹ+ انٹرنیشنل ڈیسک) افغان سپیشل فورسز نے ننگرہار میں آپریشن کرکے داعش اور طالبان کے 24 دہشتگرد ہلاک کردئیے ۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا شیڈو ڈسٹرکٹ چیف حجاز بھی شامل ہیں۔ ادھر افغان نیوز ایجنسی خاصہ پریس کے مطابق طالبان لیڈر نبی المعروف گورنگ ہسارک ضلع میں مارا گیا۔ یہ مشرقی ننگرہار میں طالبان کی جیلوں کا انچارج تھا۔ صوبائی ترجمان نے دعوی کیا۔ شیڈو ایجوکیشن ڈائریکٹر یار محمد بھی مارے گئے ۔ کسٹم ہائوس بھی تباہ کر دیا گیا۔