عالمی برادری انسانی حقوق کے بارے میں ترقی پذیر ممالک کی روایات کا احترام کرے: صدر شی

عالمی برادری انسانی حقوق کے بارے میں ترقی پذیر ممالک کی روایات کا احترام کرے: صدر شی

بیجنگ (آئی این پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک میں انسانی حقوق کے بارے میں لوگوں کی خواہشات کا احترام کرے ، انسانی حقوق کا تحفظ ضرور کیا جانا چاہئے لیکن یہ خصوصی قومی روایات اور عوام کی ضروریات کی روشنی میں کیا جانا چاہئے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جنوب جنوب انسانی حقوق فورم کے اجلاس کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا ، اجلاس گذشتہ روز بیجنگ میں شروع ہوا ۔صدر شی نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں خوشی ہوئی ہے کہ فورم اپنے اجلاس میں انسانی حقوق پر تبادلہ خیال کررہا ہے اور وہ ترقی پذیر ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک میں انسانی حقوق کے فروغ کو بھی زیر بحث لا رہا ہے۔