امریکہ نے جنگ کے خدشات بڑھا دیئے، بھاگنے والے نہیں:شمالی کوریا

امریکہ نے جنگ کے خدشات بڑھا دیئے، بھاگنے والے نہیں:شمالی کوریا

پیانگ یانگ (آن لائن) شمالی کوریا نے امریکہ سے جنگ چھڑنے کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیانگ یانگ جنگ نہیں چاہتا مگر جنگ سے بھاگے گا بھی نہیں ۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکہ سے جنگ چھڑنے کے خدشات ظاہر کر دیئے ہیں۔ تاہم امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں اور پیشگی جنگ کی دھمکیوں نے کوریائی خطے پر جنگ کو یقینی بنا دیا ہے ۔ وزارت خارجہ شمالی کوریا ری یونگ ہو کا کہنا ہے کہ صرف یہ سوال باقی رہ گیا ہے کہ جنگ کب چھڑتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا جنگ نہیں چاہتا مگر جنگ سے بھاگے گا بھی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہمارے صبر کو کمزوری سمجھ کر جوہری جنگ شروع کی تو شمالی کوریا اپنی جوہری قوت سے اسے بھاری قیمت چکانے پر مجبور کر دیگا۔