مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ، پاکستان ، بھارت مذاکراتی عمل بحال کریں: امریکہ، اقوام متحدہ

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ، پاکستان ، بھارت مذاکراتی عمل بحال کریں: امریکہ، اقوام متحدہ

نیویارک (آن لائن) امریکہ اور اقوام متحدہ نے کشمیر کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کی کرتے ہوے کہا ہے کہ پائیدار دوستی کیلئے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی راہ بحا ل کرنی ہو گی ۔ بھارتی میڈیاس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور امریکہ اس سلسلے میں کوششیں جاری رکھے گا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ پھر بحال ہو۔کشمیر میں تشدد روکنے کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کی جانب سے توجہ دینا ہوگی اوراس جہاں کہیں بھی تشدد آمیز واقعات رونما ہوتے ہوں امریکہ کو فکر لاحق رہتی ہے کیونکہ بے گناہ افراد کی ہلاکت سے کچھ بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے باہمی طور پر مسائل کو ایڈریس کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہے تاکہ اگر دونوں ممالک یقینی طور پر مسئلہ کشمیر پر امریکہ کی براہ راست مدد لینا چاہیں گے توامریکہ اس کیلئے بھی تیار ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت کیساتھ ساتھ پاکستان کیساتھ بھی بہتر تعلقات ہیں لہذا امریکہ چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن ومفاہمت کا سلسلہ جاری رہے اور کشمیر میں تشدد ختم ہو اور ان کے اندرونی مسائل بھی حل ہوں۔ادھر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے بھی کشمیر میں تشدد پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ لہذا دونوں ممالک کو مسئلہ کشمیر سمیت دیگر تمام باہمی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔ انہوںنے واضح کیا کہ دونوں ممالک کو آپسی طور پر مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ہوگا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ دونوں کی درخواست پر ہی اقوام متحدہ ثالثی کرسکتا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکریڑی جنرل نے یقین دلایا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریگا اورا س سلسلے میں وہ ثالثی کا کردار بھی ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہمیں دونوں ممالک فی الوقت مذاکراتی عمل کو بحال کریں تاکہ ایک مناسب ماحول کی تعمیر ہو سکے جس میںمذاکرات کو نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔دوسری جانب یورپی یونین اور انٹر نیشنل کمیونٹی ہیومن ڈویلپمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیر کونسل یورپی یونین اور انٹرنیشنل کمیو نٹی ہیومن ڈوپلمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں بند کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیر کونسل یورپی یونین اور انٹرنیشنل کمونٹی ہیومن ڈوپلمنٹ کے زیر اہتمام برسلز میں ایک مباحثہ منعقد ہوا مباحصے کے دوران برسلز کے ایک فوٹو جرنلسٹ کی کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہونیوالے مظالم کی کھنچی گئی تصاویر کو بھی دکھایا گیا۔ اس موقع پر یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کے فرینڈز معاؤن چیئرپرسن اینتھیا مسائنٹائر کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ہفتے ایک وفد کیساتھ کشمیر کا دورہ کرینگی انہوں نے کہا کہ اگرچہ کشمیر اور فلسطین دونوں ایک ہی طرح کے حل طلب مسئلے ہیں تاہم اسوقت کشمیر کے مقابلے میں فلسیطن کو دنیا بھر میں زیادہ اجاگر کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔