.برطانوی نیوی میں ایچ ایم ایس الزبتھ جدید اور بڑا جنگی بیڑا شامل ،تقریب میں ملکہ کی شرکت
لندن (اے ایف پی) برطانوی نیوی میں ایچ ایم ایس ملکہ الزبتھ II نام سے منسوب جدید اور بڑا طیارہ بردار جنگی بیڑا شامل کر لیا۔ تقریب میں ملکہ برطانیہ نے بھی شرکت کی جنگی طیارہ جس کی قیمت 3.0 بلین پائونڈ(3.4 بلین یوروز اور 4.0 بلین امریکی ڈالر) ہے جسے اکسیویں صدی کا بہترین طیارہ قرار دیا گیا۔اس پر 40 طیاروں کے کھڑے ہونے کی گنجائش ہے۔ اس کا وزن 65 ہزار ٹن اور لمبائی 919 فٹ ہے۔