مشرقی شام میںداعش شکست فاش سے دوچار ہو چکی:روسی صدر

مشرقی شام میںداعش شکست فاش  سے دوچار ہو چکی:روسی صدر

ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولادی میر پوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی شام کے علاقوں میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیزنی نوفگورڈ شہر کے دورے کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔