مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیتے گی: جعفر اقبال

مانچسٹر(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر چودھری جعفر اقبال نے کہا ہماری حکومت نے میاں نواز شریف کی سربراہی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی ، سی پیک منصوبہ شروع کرکے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کیا۔ 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت سے جیتے گی وہ چودھری مشرف بلال گجر کی طرف سے عشائیہ میں خطاب کر رہے تھے۔