یمنی مر رہے ہیں، سعودی عرب امداد پہنچانے کی فوری اجازت دے : امریکی صدر

یمنی مر رہے ہیں، سعودی عرب امداد پہنچانے کی فوری اجازت دے : امریکی صدر

واشنگٹن(آن لائن)ٹرمپ نے سعوی عرب کوکہا ہے کہ فوری طورپریمن کی امدادکی اجازت دے ۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کوکہا ہے کہ وہ فوری طورپریمنی عوام تک پہنچانے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداددینے کی اجازت دے۔ادھر ایران نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں قائم اپنے سفارت خانے کا بیشتر عملہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر واپس بلا لیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امن وامان کے مسئلے کے پیش نظر صنعاء سے ایرانی سفارتی عملے کو نکالا گیا ہے۔