بھارت : پٹنہ کے کالج میں لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی عائد

نئی دہلی( نیٹ نیوز) بھارتی شہر پٹنہ کے ایک کالج میں لڑکیوں کے جینز اور پٹیالہ لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں مگادھ مہیلا کالج کے انتظامیہ نے نیا ڈریس کوڈ جاری کیا ہے جس کے تحت کالج کی حدود میں طالبات کے جینز اور پٹیالہ لباس پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ کلاس رومز میں موبائل فون استعمال کرنے پر بھی پابندی ہو گی، ڈریس کوڈ پر آئندہ سال جنوری سے عمل کیا جائے گا۔
جینز