جاپان میں زیارت گاہ پر چاقو سے حملہ خاتون راہبہ سمیت 2 ہلاک، دو زخمی
ٹوکیو (اے ایف پی) جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں ایک زیارت گاہ پر چاقو سے حملے میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ مرنے والوں میں 50 سالہ خاتون راہبہ شامل ہے۔ میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ سے چاقو اور خون آلود تلوار ملی ہے۔ لگتا ہے باہمی جھگڑے پر واقعہ پیش آیا۔ انکوائری کر رہے ہیں۔