پانامہ کیس قانونی طور لڑا جاتا تو صورت حال مختلف ہوتی ٗاعجازالحق
جدہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے کہاہے کہ پانامہ کیس قانونی طور لڑا جاتا تو صورت حال مختلف ہوتی ۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں’پاکستان جرنلسٹس فورم‘ میں شرکت کے موقع پر اعجازالحق نے کہاکہ بلا وجہ عدالتوں اور اندرون خانہ اداروں پر الزام تراشی کر کے صورت حال کو خراب کیا گیا ہے۔ اعجاز الحق نے کہاکہ پانامہ کیس کو قانونی طور پر لڑا جاتا تو صورت حال مختلف ہوتی مگر پانامہ کو سیاسی طور پر لڑنیسے پاکستان مسلم لیگ کو بہت نقصان اٹھنا پڑا ہے۔