ممبئی: خاتون نے خاوند کو قتل کرکے نعش 13 برس تک گندے ٹینک میں چھپائی رکھی، باقیات برآمد کر لیں: پولیس

ممبئی (نیٹ نیوز) ممبئی میں بائسر پولیس سٹیشن کے علاقے میں خاتون نے اپنے خاوند کو قتل کرکے نعش 13 برس تک گندے ٹینک میں چھپائے رکھی۔ پولیس نے گزشتہ روز ٹینک سے باقیات برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق ملزمہ فریدا جسم فروشی کے دھندے میں ملوث ہے اور اپنے خاوند سمیت کئی افراد کو قتل کر چکی ہے۔ ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے 13 برس قبل اپنے خاوند ساہدیو کو سوتے میں سر میں وار کرکے قتل کیا تھا پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔