انسداد دہشتگردی مشترکہ مشق، پہلی بار شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کی شرکت

شا من (آئی ا ین پی ) شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی کمیشن کے چیرمن ایوجینی سایسو یف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان اور بھارت کی شمولیت نے تنظیم میں نئی جان ڈال دی، انسداد سائبر دہشت گردی کی مشترکہ مشق میں پہلی تنظیم کے تمام آٹھ رکن ملکوں نے شرکت کی ، اس سے دہشت گردی،علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف رکن ملکوں کے عزم اور طاقت کی عکاسی ہوئی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی جانب سے انسداد سائبر دہشت گردی کی مشترکہ مشق چین کے ساحلی شہر شا من میں منعقد ہوئی۔اطلاعات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی انسداد سائبر دہشت گردی کی پہلی مشترکہ مشق کا انعقاد اکتوبر دو ہزار پندرہ میں شامن میں کیا گیا تھا۔حالیہ مشق کے ڈائریکٹر ، تنظیم کے انسداد دہشت گردی کمیشن کے چیرمن ایوجینی سایسو یف نے کہا کہ شانگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان اور بھارت کی شمولیت سے تنظیم میں نئی جان ڈل گئی ہے۔مذکورہ مشق میں ایسا پہلی دفعہ ہے کہ تنظیم کے تمام آٹھ رکن ملکوں نے شرکت کی ہے ۔ جس سے دہشت گردی،علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف رکن ملکوں کے عزم اور طاقت کی عکاسی ہوئی ہے۔مشق سے سائبر دہشت گردی کی روک تھام کے حوالےسے متعلقہ ملکوں کے درمیان تبادلےا ور تعاون کو فروغ دیا گیا ہے اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے ، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے حوالے سے تنظیم کے رکن ملکوں کی صلاحیت کو بلند کیا جائے گا۔
شنگھائی تعاون تنظیم