معشیت اور صحت کے شعبوں میں اپنے کارناموں کی وجہ سے وہ آئندہ بھی کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔ امریکی صدر

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
معشیت اور صحت کے شعبوں میں اپنے کارناموں کی وجہ سے وہ آئندہ بھی کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔ امریکی صدر

 

شمالی کیرولینا کے شہرشارلٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر باراک اوباما نے اپنی دوبارہ نامزدگی پر پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ، امن، ٹیکس، صحت عامہ اور مستقبل کے لئے واشنگٹن میں اہم فیصلے کرنا ہوں گے۔ اس لئے ان کا اقتدار میں رہنا ضروری ہے۔ صدر اوباما نے کہا کہ چار سال پہلے انہوں نے اس کنونشن میں جو وعدے کئے وہ پورے کرنے کی پوری کوشش کی۔ امریکی صدر نے اسامہ بن لادن کی موت کو فتح کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ چار سال پہلےعراق جنگ اور اسامہ بن لادن کے خاتمہ کا وعدہ کیا جسے پورا کر دکھایا،انہوں نے کہا کہ اسامہ نے واشنگٹن کی اسکائی لائین تباہ کی، آج یہ اسکائی لائین دوبارہ روشن ہے۔ اس موقع پر صدر اوباما نے امریکہ کو محفوظ بنانے والےامریکیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔