ترکی: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ، 25فوجی ہلاک، 4زخمی

انقرہ (اے پی پی) ترکی کے مغربی صوبہ میں دھماکے سے 25فوجی ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجی حکام نے کہا ہے کہ دھماکہ فیون صوبے میں اسلحہ کے ایک ڈپو میں ہوا۔ ڈپو میں گرنیڈ کا ذخیرہ موجود تھا۔ دھماکے کے بعد ڈپومیں آگ لگ گئی جس سے امدادی کارروائیوں میں بہت مشکلات پیش آئیں۔ دھماکے کے نتیجے میں 25فوجی ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیں تاہم سرکاری ذرائع نے دہشتگردی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حادثہ ہوسکتا ہے۔