بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ مغربی بنگال میں مسافروں سے بھری بس دریا میں بہنے سے دو افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ مغربی بنگال میں مسافروں سے  بھری بس دریا میں بہنے سے دو افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

مغربی بنگال کے ضلع بنکرہ میں اس وقت خوفناک صورتحال پیدا ہو گئی جب دریا کا پل پار کرتی بس کو سیلابی پانی نے لپیٹ میں لے لیا۔ ستر مسافروں سے بھری بس پانی میں بہنے سے دو افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ تر مسافروں نے تیر کر

اپنی جانیں بچائی۔ ادھر بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع اکولا میں بھی بارشوں نے صورتحال بگاڑ کر رکھ دی۔

سیلابی پانی بڑھنے کی وجہ سے متعدد خاندان بے گھر اورکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں بھی صورتحال مختلف نہیں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔