بھارت کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے خیر سگالی کا پیغام لے کر آئے ہیں، بھارت پاکستان کو مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے۔ ایس ایم کرشنا

بھارت کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے خیر سگالی کا پیغام لے کر آئے ہیں، بھارت پاکستان کو مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے۔ ایس ایم کرشنا

اسلام آباد ایر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم کرشنا نے کہا کہ وہ پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی دعوت پر پاکستان آئیں ہیں، مضبوط اور مستحکم پاکستان ہر کسی کے مفاد میں ہے، دونوں ملکوں کی قیادت باہمی اعتماد قائم کرنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اچھے مستقبل کے لیے خطے میں پر امن اور دوستانہ ماحول قائم کرنا چاہتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تشدد کا نہیں بلکہ دوستی کا رشتہ اپناناچاہتا ہے۔اس سے قبل اسلام آباد ایر پورٹ پرایس ایم کرشنا کا استقبال بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر اور وزارت خارجہ کے دیگر سینئر افسران نےکیا۔ایس ایم کرشنا آج رات صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے،بھارتی وزیر خارجہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، اپنی ہم منصب حنا ربانی کھراور دیگراہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایس ایم کرشنا کے دورے کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان آسان ویزا پالیسی سمیت دو معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ایس ایم کرشنا کل لاہور میں  مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔