امریکہ نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیویارک ٹائمز

امریکہ نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیویارک ٹائمز

نیویارک ٹائمز نے بعض امریکی حکام کے حوالے سے دعوٰی کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کو کسی بھی وقت دہشتگرد تنظیم قرار دیا جا سکتا ہے۔ امریکہ کی طرف سے حقانی نیٹ ورک پر کابل میں امریکی سفارت خانے پرحملے سمیت دہشت گرد حملوں میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ اخبار کے مطابق حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قراردیئے جانے سے اس تنظیم کی مالی امداد روکی جا سکے گی۔ اخبار لکھتا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر بحث کرنے والے امریکی حکام کوتشویش ہے کہ امریکہ کا یہ فیصلہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزیدخراب کردے گا۔