افغانستان: اتحادی فوج کا آپریشن، 12 شہری جاں بحق‘ دھماکہ، نیٹو فوجی ہلاک

افغانستان: اتحادی فوج کا آپریشن، 12 شہری جاں بحق‘ دھماکہ، نیٹو فوجی ہلاک

کابل (اے پی پی) افغانستان کے صوبہ وردک میں اتحادی فوج کے آپریشن کے نتیجے میں 12 افراد مارے گئے ۔ افغانستان کے مرکزی صوبے وردک کے گورنر کے ترجمان شاہد اﷲ شاہد کے مطابق صدر حامد کرزئی سویلین لوگوں کی ہلاکت کا معاملہ کئی مہینوں سے امریکی حکومت کے سامنے پیش اور تشویش کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ اس معاملہ پر افغان صدر اور امریکی حکومت کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔امریکی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جیمز ٹیری نے بتایا نیٹو فوجیوں پر افغان سکیورٹی اہلکاروں کے 25 فیصد حملوں میں طالبان ملوث ہیں۔آن لائن کے مطابق بم دھماکے میں ایک نیٹو فوجی مارا گیا جبکہ ایساف نے القاعدہ رہنما ابوسیف عرف حیدر بابا کی کنٹر میں ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ امریکہ اور افغان حکام میں معاہدے کے تحت 9 ستمبر کو بگرام ائربیس کا کنٹرول افغان حکام کے حوالے کیا جانا ہے جبکہ امریکی حکام کو اسی حوالے سے کچھ تحفظات ہیں اور وہ بگرام ائربیس پر اپنا جزوی کنٹرول رکھنا چاہتے ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق معاہدے میں 600 خطرناک قیدیوں کا ذکر نہیں۔ ان میں 50 کے قریب غیرملکی قیدی بھی شامل ہیں اور کئی قیدیوں کا تعلق پاکستان سے ہے