امریکی کمپنی نے ایران میں کوڑے سے 250 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

امریکی کمپنی نے ایران میں کوڑے  سے 250 میگاواٹ بجلی کی پیداوار  کے معاہدے پر  دستخط کر دیئے

تہران (اے پی پی) امریکی توانائی کمپنی نے ایران میں کوڑے سے 250 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کیلئے 1.175 ارب ڈالر کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ امریکی پاور کمپنی کیلیفورنیا کی ورلڈ ایکو انرجی  کے حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ اس نے ایران میں 250 میگاواٹ کے ایک توانائی منصوبے کی تکمیل کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔