دنیا پہلے ہی خوف زدہ ہے،امریکی فیصلہ کشیدگی بڑھائےگا:پوپ فرانسس

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
دنیا پہلے ہی خوف زدہ ہے،امریکی فیصلہ کشیدگی بڑھائےگا:پوپ فرانسس

پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ دنیا میں پہلے ہی کم تنازعات اور خوف موجود تھا جو امریکا کی طرف سے ایک اور متنازع فیصلہ کر لیا گیا. فیصلے سے مزید کشیدگی بڑھے گی۔امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر پوپ فرانسس نے اپنے رد عمل میں کہا کہ تنازعات نے دنیا کو پہلے ہی خوفزدہ کر رکھا ہے.مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنا کر کشیدگی کا نیا عنصر شامل نہ کریں۔واضح رہے کہ پوپ فرانسس کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا ہیں، پوپ فرانسس نے مسلم دنیا کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کے لیے کافی کوششیں کی ہیں۔