امریکہ میں دوران پرواز پائلٹ انتقال کرگیا معاون پائلٹ نے طیارہ بحفاظت ایئر پورٹ پر اتار لیا
حکام کا کہنا ہے کہ ایئر بس تین سو بیس امریکی شہر فیونکس سے بوسٹن جا رہی تھی کہ راستے میں اچانک طیارے کے پائلٹ کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ انتقال کرگیا . طیارے میں عملے کے پانچ افراد کے علاوہ ایک سو اڑتالیس مسافر سوار تھے . معاون پائلٹ نے فوراً ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور اسے تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر نیویارک کے سارکوز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا . ستاون سالہ پائلٹ کی انتقال کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں. بعدازاں طیارے کو بوسٹن روانہ کردیا گیا۔