اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر تشدد :کل ایک13 سالہ لڑکے کو شہید کیا اور آج صبح 18 برس کا نوجوان مارڈالا
فلسطین کے شہر شمالی القدس میں اسرائیلی فوج نے ایک اور نوجوان فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے . آج صبح ہونے والی جھڑپوں میں ساٹھ سے زیادہ فلسطینی زخمی ہیں. اس سے قبل گزشتہ روز مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں اسرائیلی فوجی نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس سے تیرہ سالہ لڑکا شہید ہوگیا تھا.جس کے بعد شہادت کے بعد علاقے میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے . بیت اللحم میں حکام کا کہنا ہے کہ مہاجر کیمپ کا عبدالرحمان دل پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔ بیت اللحم اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس سے جھڑپوں میں ایک سو ستر فلسطینی زخمی ہو ئے تھے.