چین :سمندری طوفان نے تباہی مچادی،10افراد ہلاک
بیجنگ(نیوز ایجنسیاں) چین میں سمندری طوفان کے بعد تیز ہوا اور بگولوں نے تباہی مچادی،10افراد ہلاک، سینکڑوں بے گھر، املاک کو شدید نقصان پہنچا، طوفانی ہواوں اور لہروں کے باعث کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کئی کشتیاں بھٹک گئیں۔