انجیلا مرکل نے مودی کو مقبوضہ کشمیر سے چرایا گیا تاریخی مجسمہ واپس کر دیا
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) جرمنی نے 25 سال قبل مقبوضہ کمشیر سے چرایا گیا درگا دیوی کا تاریخی مجسمہ بھارت کو واپس کر دیا یہ مجسمہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے گزشتہ روز دورہ بھارت میں ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے کیا۔ مودی نے جرمن چانسلر اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ نامعلوم افراد نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 1990ء میں ایک قدیم مندر سے یہ مجسمہ چرایا اور جرمنی کے سٹٹگراٹ میوزیم میں پہنچا دیا۔