’’مسلمان کا ہندوئوں کے ہاتھوں قتل‘‘ کیرالہ کے کمیونسٹ طلبہ نے احتجاجاً کالج میں بیف پارٹی دے ڈالی، 6 معطل
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ کے کالج میں کمیونسٹ طلبہ تنظیم نے گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر مشتعل ہندوئوں کے ہاتھوں مسلمان محنت کش محمد اخلاق کے بے رحمانہ قتل پر احتجاج کرتے ہوئے سری کیرالہ ورما کالج میں ’’بیف پارٹی‘‘ کا اہتمام کیا اور شرکا کو بیف پر مشتمل سالن اور روٹی کھلائی گئی۔ واضح رہے سٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا نامی تنظیم کمیونسٹ پارٹی آف انڈیاکا طلبہ ونگ ہے۔ بیف پارٹی منعقد کرنے پر انتہا پسند جماعت بی جے پی کی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودھیاتی پریشد کے غنڈوں نے ’’ایس ایف آئی‘‘ کے طلبہ پر حملہ کرکے انہیں مارا پیٹا پولیس نے 12 غنڈوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ بیف پارٹی منعقد کرنے پر کالج انتظامیہ نے 6 کمیونسٹ طلبہ کو کالج سے معطل کر دیا۔