یہودی بستیوں کی توسیع کا اعلان اسرائیلی گھمنڈ کا ثبوت ہے: او آئی سی

جدہ (آن لائن) مسلمان ممالک کی نمائندہ تنظیم اسلامی تعاون تنظیم ”او آئی سی“ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم اور فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ او آئی سی کے جنرل سیکرٹری پروفیسر اکمل الدین احسان اوگلو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام گھمنڈ کا ثبوت ہے۔