حجاج کرام آج منی میں رمی جمرات کےدوران شیاطین کوکنکریاں ماریں گے جبکہ سنت ابراہیمی کی پیروی میں فرزندان اسلام آج قربانی بھی کریں گے

حجاج کرام آج منی میں رمی جمرات کےدوران شیاطین کوکنکریاں ماریں گے  جبکہ سنت ابراہیمی کی پیروی میں فرزندان اسلام آج قربانی بھی کریں گے

اللہ تعالی کی آوازپرلبیک کہتےہوئے پاکستان سمیت دنیا بھرسے آئے ہوئے پچیس لاکھ سےزائد فرزندانِ اسلام
مناسک حج میں مصروف ہیں، میدان عرفات میں دنیا کےمختلف ممالک سے آئے مسلمانوں کےعظیم اجتماع میں یگانگت اوربھائی چارے کی حسب روایت منفرد اورعظیم الشان مثال دیکھی گئی۔ حجاج اکرام کنکریاں جمع کر کے رمی کیلئے منی جائیں گے جہاں بڑے شیطان سمیت تین شیطانوں کو کنکریاں مار کر حجاج اکرام قربان گاہ جائیں گے اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کریں گے۔