تھائی لینڈ میں گزشتہ کئی مہینوں سے جاری بارشوں اورسیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ سوتک پہنچ گئی۔

تھائی لینڈ میں گزشتہ کئی مہینوں سے جاری بارشوں اورسیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ سوتک پہنچ گئی۔

تھائی لینڈ میں تباہ کن سیلاب نےلاکھوں کی تعداد میں لوگوں کومتاثرکیا ہے،یہ گزشتہ پچاس برسوں میں تھائی لینڈ میں آنے والا بدترین سیلاب ہے، پانی اب بھی دارالحکومت بینکاک کی سڑکوں پرجمع ہے اور حالیہ دنوں میں اس کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی دارالحکومت کےشمالی علاقوں میں جمع ہونے والے پانی کو نکالنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں تاہم انہیں شدید مشکلات درپیش ہیں۔