سائبر حملوں کی شرح: پاکستان، انڈونیشیا سب سے آگے ہیں: مائیکروسافٹ رپورٹ
سان فرانسسکو (رائٹرز) مائیکرو سافٹ کے مطابق پاکستان، انڈونیشیا، فلسطین، بنگلہ دیش اور نیپال وہ ممالک ہیں جہاں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر سائبر مالویر حملوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ جاپان، فن لینڈ، ناروے اور سویڈن میں ان حملوں کی شرح سب سے کم ہے۔ مائیکرو سافٹ کے مینجر ایلیکس وینرٹ نے کہا شمالی حصے میں ہر روز ایک کروڑ حملے شناخت کئے جاتے ہیں تاہم یہ حملے ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتے۔ ان کے مطابق تقریباً نصف مالویر حملے (malware attack)ایشیا سے کئے جاتے ہیں اور ہر پانچ میں سے ا یک حملہ لاطینی امریکہ سے ہوتا ہے۔
سائبر حملے