نیپال: پاکستان کا ریلیف آپریشن جاری‘ مزید2جہاز امدادی سامان لیکر پہنچ گئے

نیپال: پاکستان کا ریلیف آپریشن جاری‘ مزید2جہاز امدادی سامان لیکر پہنچ گئے

کھٹمنڈو(آن لائن)نیپال میں زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،مزید دو سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لیکر کھٹمنڈو پہنچ گئے، سامان میں غذائی اشیائ‘ 700 خیمے اور چار سو کلوگرام ادویات بھی شامل ہیں۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مزید 2 سی 130 طیارے ادویات اور امدادی سامان لے کر نیپال پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل بھی پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کے 6 طیارے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے نیپال بھیجے جا چکے ہیں۔ دوسری طرف نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 366 ہو گئی ، جبکہ ساڑھے 14ہزار زخمی ہیں۔ 60یورپی شہریوں سمیت 112غیر ملکی تا حال لاپتا ہیں۔