مقبوضہ کشمیر: دارالحکومت کی منتقلی، پنڈتوں کے لئے الگ بستیوں کے خلاف مکمل ہڑتال، مظاہرے، علی گیلانی پھر نظربند

مقبوضہ کشمیر: دارالحکومت کی منتقلی، پنڈتوں کے لئے الگ بستیوں کے خلاف مکمل ہڑتال، مظاہرے، علی گیلانی پھر نظربند

سرینگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں پنڈتوں کیلئے مخصوص بستیوں کے قیام کے بھارتی منصوبے کیخلاف گذشتہ روز سرینگر میں بڈمالو سے لال چوک سمیت مختلف مقامات پر احتجاج کیا گیا، اس دوران فورسز نے سیکرٹریٹ کی طرف جانے کی کوشش پر عوامی اتحاد پارٹی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے ۔ دوسری طرف کشمیری تاجروں نے حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر افراد کی بحالی میں حکومت کی ناکامی اور جموں و کشمیر کاگر مائی دارالحکومت جموں سے سرینگر منتقل کرنے کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ اور ہڑتال کی۔ بھارتی پولیس نے مظاہرین پر زبردست تشدد کیا۔مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں، مظاہرین کے پتھرائو کے جواب میں پولیس اہلکار بھی پتھرائو کرتے رہے۔انجینیئر عبدالرشید کو بھی گرفتار کر لیا۔