سفاک یہودی آباد کار نے گاڑی 2سالہ فلسطینی بچے پر چڑھا دی

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کار نے2سالہ فلسطینی بچے پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق واقعہ بیت المقدس میں الطور کالونی میں پیش آیا۔ صہیونی پولیس کے مطابق شہید ہونیوالے بچے کا نام عماراحمد ہے جس کی عمر دو سال بیان کی جاتی ہے، کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے کے بعد بچے کو بیت المقدس میں المقاصد ہسپتال لے جایا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جام شہادت نوش کرگیا۔