جرمنی: ریلوے ڈرائیور یونین کا 6 روزہ ہڑتال کا اعلان

برلن (اے پی پی) جرمنی میں ریلوے ڈرائیور یونین نے چھ روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن ریلوے کی مال گاڑیوں اور مسافر گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے تنخواہوں میں پانچ فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے چھ روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جس پر عملدرآمد 10مئی سے شروع کئے جانے کا امکان ہے۔