جدہ سے سیالکوٹ آنے والی فلائٹ کے عملے کی بدتمیزی، مسافروں کا احتجاج، نعرے بازی

جدہ (آئی این پی)جدہ سے سیالکوٹ آنے  والی پی آئی اے کی فلائٹ کے عملے نے مسافروں سے بدتمیزی کی جس پر مسافروں  نے  ایئر پورٹ پر احتجاج کیا اور  عملے کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جدہ سے سیالکوٹ آنے والی پرواز پی کے 746 کے عملے نے مسافروں سے بدتمیزی کی۔ مسافر جب بورڈنگ پاس لے کر ویٹنگ ایریا میں پہنچے اور جہاز میں سوار ہوئے تو عملے نے اس وقت مسافروں سے بدتمیزی شروع کر دی جب ایک مسافر  غلام رسول ولد سلطان احمد نے جہاز کے عملے سے استدعا کی کہ اس کا ایک ہینڈ بیگ ویٹنگ ایریا میں غلطی سے رہ گیا ہے۔