بھارت: مدھیہ پردیش میں بس کھائی میں گر گئی، 50 مسافر ہلاک

بھارت: مدھیہ پردیش میں بس کھائی میں گر گئی، 50 مسافر ہلاک

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں مسافر بس کے حادثہ میں 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع پناہ میں تیز رفتار مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی حادثہ کے نتیجہ میں 50 مسافر موقع پر ہلاک اور متعدد و زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔