برطانیہ: 650 نشستوں پر انتخابات کل ہو ں گے ،جوڑ توڑ میں تیزی

لندن(نوائے وقت رپورٹ+آن لائن)بر طانیہ میں کل جمعرات کو ہونے والے انتخابات کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔میل ملاقاتیں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے۔برطانیہ میں پولنگ جمعرات 7 مئی کو ہو گی۔پولنگ صبح 7 بجے سے شروع ہو گی اور رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔پولنگ سٹیشنز پرائمری سکولوں ، لائبریریوں، گرجا گھروں کے علاوہ سیلونز اور کلبوں میں بھی بنائے جائیں گے۔برطانوی دارالعوام کے جن 650 حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔ برطانیہ کے انتخابات میں مسلمانوں کو ڈیوڈ کیمرون کے خلاف ورغلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مخالفین نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا جعلی خط تیار کرکے لندن کی مسجد کو بھیج دیا۔