افغانستان: صوبہ بدخشاں میں طالبان کا چیک پوسٹوں پر حملہ‘13 پولیس اہلکار ہلاک

قندوز (اے ایف پی) افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان نے حملہ کرکے 13 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بیان میں کہا امن کے دشمنوڈں نے ضلع وردج میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا 17 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صوبہ کے ہیلتھ ڈائریکٹر نورمحمدخاوری نے بتایا سرحدی پولیس کے 18اہلکار مارے اور 8 زخمی ہو گئے۔ وزارت امورخارجہ نے کہا ہے افغان حکومت بیرون ممالک کوئی الگ تنظیم کوقبول نہیں کرے گی۔