نیب نے خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے 3ملزموں کا ریمانڈ حاصل کر لیا

 لندن (بی بی سی اردو) قومی احتساب بیورو نیب نے ترکی کی ’’کارکے‘‘ کمپنی کیساتھ معاہدے کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار تین ملزموں کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ان سے تفتیش شروع کر دی۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ’’کارکے‘‘ کو کراچی میں کرائے کا بجلی گھر لگانے کا ٹھیکہ دیا تھا اور اس ضمن میں ترکی کی کمپنی ’کارکے‘ اور ’لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی‘ کے درمیان ایک معاہدہ بھی ہوا تھا۔ نیب کے مطابق ’کارکے‘ کمپنی پر 12 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔