مقبوضہ کشمیر: نام نہاد بھارتی انتخابات کیخلاف کشمیری آج پراامن مظاہرے، کل ہڑتال کریں گے

سرینگر (کے پی آئی)  کل جماعتی حریت کانفرنس (گ)  چیئرمین  سید علی گیلانی  نے شمالی کشمیر  میں نام نہاد بھارتی  انتخابات  کا ڈھونگ  رچانے کے خلاف کل مکمل ہڑتال  جبکہ آج پرامن  احتجاج اور مظاہرے کرنے کی اپیل  کی ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ مظلوم  اور بے بس عوام کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ظالموں، جابروں، قاتلوں اور عیاروں کو ووٹ دیں جن کے ہاتھ  محمد مقبول بٹ،  محمد افضل گورو اور لاکھوں کشمیریوں  کے خون سے رنگے ہوں۔