عوام کو دہلیز پر حقوق اور سہولتیں فراہم کر دینگے : وزیر اعلیٰ پنجاب

لندن ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان میں تعلیم ، صحت ودیگر شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کا ایک جال بچھا دیا جائے گا عوام کو ان کی دہلیز پر حقوق اور زندگی گزارنے کی آسائشیں فراہم کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب  شہباز شریف نے پاک میڈیا سنٹر کے چیئرمین وقار ملک سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا  اوورسیز  پاکستانی کاروبار کریں ،وقار ملک نے وزیر اعلیٰ کو جہلم کے ایک قصبے میں خواتین کے لیے دستکاری سکول کے قیام کے لیے درخواست کی، وزیر اعلیٰ نے  سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عبد اللہ سمبل کو ہدایت جاری کیں کہ وہ خواتین کے لیے دستکاری سکول کے سلسلے میں رپورٹ مرتب کریں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خواتین  ہمارے معاشرے کا اہم ستون ہیں ۔