بھارت میں روہنگیا مسلمان سخت ترین مشکلات سے دوچار ہیں: رپورٹ

نئی دہلی (آن لائن) میانمار میں فسادات کے دوران بھارت نقل مکانی کرکے آنے  والے روہنگیا مسلم پناہ گزیں انتہائی سخت بحران کا سامنا کررہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سینکڑوں روہنگیا مسلمان پناہ گزیں کیمپوں میں مقیم ہیں ۔