بھارتی حکام نے کاغذات مکمل نہ ہونے کے بہانے ہندو خاندان کو واپس پاکستان آنے سے روکدیا

 مونا بائو (آئی این پی) بھارتی حکام نے پاکستانی ہندو خاندان کو کاغذات مکمل نہ ہونے کے بہانے واپس پاکستان آنے سے روکدیا۔  62 سالہ چندومل اس کی 57 سالہ بیوی وشنی دیوی اور ان کا ایک رشتہ دار نریندرا زیارت کیلئے جودھپور سے تھر ایکسپریس کے ذریعے مونابائو آئے تھے۔