امریکہ کی مخالفت کے باوجود کرزئی کے حکم پر مزید244 طالبان قیدی رہا

کابل (اے پی اے) امریکہ  مخالفت کے باوجود افغان صدر حامد کرزئی کے حکم پر  مزید244 طالبان قیدیوں کو رہا کردیا گیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  تمام طالبان قیدیوں کوصدارتی  حکم پر پْل چرخی جیل سے رہا کیا گیاہے۔ امریکی مخالفت کے باوجود افغان صدر حامد کرزئی طالبان کے قیدیوں کو رہا کررہے ہیں۔ ماضی میں بھی 88 طالبان قیدیوں کورہا کیا گیاتھا۔طالبان قیدیوں کی رہائی سے متعلق امریکہ نے دھمکی تھی کہ اس اقدام سے امریکہ افغان تعلقات خراب ہوجائیں گے۔ کرزئی حکومت نے قیدیوں کی رہائی کا مسئلہ عدالت کے حوالے کردیا تھا ۔ عدالت نے تحقیقات کے بعد ان قیدیوں کے رہائی کے احکامات دیئے ہیں۔