افغانستان میں چیک پوسٹ پر فائرنگ ، 5 پولیس اہلکار ، 2 راہگیر مارے گئے

مزار شریف (اے ایف پی ) افغانستان میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے سبب 5 پولیس اہلکار اور 2 شہری مارے گئے ۔بتایا جاتا ہے  یہ واقعہ صوبے فریاب کے ضلع گورزیوان میں پیش آیا ۔ ڈپٹی پولیس چیف ناہم نے بتایا جب چوکی پر فائرنگ ہوئی تو راستے سے گزرنے والے 2 افراد نشانہ بن گئے ۔ یہ چوکی طالبان کو روکنے کیلئے بنائی گئی تھی۔