آسام : 50نعشیں ملیں،اتنے ہی لاپتہ ہیں: مسلمان رکن پارلیمنٹ،متعدذ شہدا کی تدفین

 آسام / نئی دہلی(اے پی اے+اے ایف پی) بھارتی ریاست آسام میں کھیتوں اور ندیوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اب تک 50 سے زائد لاشیں مل چکی ہیں جبکہ 50 کے قریب افراد لاپتہ ہیں ۔ادھر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے مسلمانوں کے قتل پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا آسام میں مسلم کش فسادات کا ذمہ دار نریدر مودی ہے۔ فرقہ پرستی کو ہوا دینے والے شخص کا وزیر اعظم بننا بھارت کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔