عزیر بلوچ کی حوالگی کا معاملہ تاخیر کا شکار پاکستانی حکام ٹھوس شواہد جمع کرنے میں ناکام
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) عزیر بلوچ کی حوالگی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا دبئی حکام نے عزیر بلوچ سے متعلق دستاویزات کو ایک بار پھر ناکافی قرار دیدیا ہے۔ پاکستانی حکام اب تک ٹھوس شواہد جمع کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ عزیر بلوچ کے جرائم پر پاکستان کی کسی عدالت کا کوئی فیصلہ دستاویزات کا حصہ نہیں۔ پاکستانی حکام نے مزید دستاویزات وزارت داخلہ سے منگوائی ہیں۔