پاکستان دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کے عہد پر قائم ہے: امریکی جنرل
واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) امریکی جنرل نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کے حوالے سے اپنے عہد پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اچھے اور برے دہشت گردوں کی تمیز کیے بغیر معنی خیز کارروائی کررہا ہے۔کئی ماہ سے آپریشن جاری ہے۔ جنرل کیمبل نے ہائوس آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ پاک فوج کئی ماہ سے سرحدی علاقوں میں سخت آپریشنز میں مصروف ہے اور اس وجہ سے دہشت گردوں پر دبائو بڑھا ہے۔