خواتین کے حقوق کا شعور بیدار کرنے کیلئے کابل میں نوجوانوں کا برقع مارچ
کابل (رائٹرز) افغان دارالحکومت میں نوجوانوں کے ایک گروپ ’’امن کے رضاکاروں‘‘ نے خواتین کے حقوق پر شعور بیدار کرنے کیلئے برقع پہن کر مارچ کیا۔ ایک پروگرام کارکن بصیر نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ہم ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کر رہے ہیں اور اسکی تشہیر کیلئے ہم نے یہ طریقہ اپنایا ہے۔