ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نکاح کا داعشی طریقہ غیر شرعی ہے: مصری علماء
قاہرہ( صباح نیوز) مصرکی افتا کونسل نے شام اور عراق میں دولت اسلامی داعش کی جانب سے نوجوان خواتین کو عسکریت پسندی کی طرف راغب کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو شادی کی پیشکش کرنے اور انٹرنیٹ پر شادیاں کرنے کے طریقہ کار کو غیرشرعی اور باطل قرار دیا ہے۔